یہ میٹنگ ڈاکٹر شمیم احمد کی صدارت میں ہوئی۔ جس میں مختلف محکمے کے اعلیٰ حکام کے علاوہ تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور پٹواری وغیرہ نے شرکت کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں پر گفت و شنید کی۔
ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ - کولگام
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے کمشنرڈاکٹر شمیم احمد نے شہر کے مختلف افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ
اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ 'جو رفاہی اور فلاحی کام عوام کے لیے جاری ہیں، اس کو جلد سے جلد پورا کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے۔'
اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ محصول کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ جن کاموں میں عوام کو مشکلات ہو رہی ہیں، ان مشکلات فوری طور پر دور کیا جائے۔