اردو

urdu

'سیاسی جماعتیں گوجر ووٹرز کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہیں'

By

Published : Nov 25, 2020, 10:26 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سبب ان دنوں سیاسی گرمیوں بام عروج پر ہیں، جہاں ایک سیاسی جماعت دوسری جماعت پر الزامات لگانے میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

نزیر احمد گوجر
نزیر احمد گوجر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ترال میں جہاں دس امیدواروں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔

ڈی ڈی سی کے آزاد امیدوار نذیر احمد گوجر کا کہنا ہے کہ تمام امیدوار گوجر ووٹرز کو اپنی توجہ مرکوز کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

'سیاسی جماعتیں گوجر ووٹرز کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہیں'

نزیر احمد گوجر نے آج ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ گوجر طبقے کو آج تک صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

تاہم ان کے مسائل کو حل کرنے میں کسی نے بھی کوئی قدم نہیں اُٹھایا۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انھوں نے بحثیت آزاد امیدوار فارم جمع کیا ہے تاکہ وہ اپنے لوگوں کی آواز بنیں۔

مزید پڑھیں:سی پی آئی ایم کے رہنما نے بی جے پی کی شدید نکتہ چینی کی

انھوں نے کہا کہا کہ اس بار بھی ساری سیاسی جماعتیں گوجر ووٹرز کو راغب کرنے میں مصروف ہے ْ

تاہم گوجر برادری کو اس بار درست نمائندے کو آگے لانا چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کچھ گوجر رہنما برادری کو گمراہ کر رہے ہیں۔

تاہم انھوں نے آج تک قوم کو کچھ نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترال بلاک کے لیے نو امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ڈی پی کے ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور بی جے پی کے درمیان بتایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details