جموں و کشمیر میں آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر جہاں مختلف سیاسی پارٹیاں لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف طور طریقے آزما رہی ہیں۔ وہیں حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو بلاک کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کی سیٹ کے لئے امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر ہے۔
چناوی دنگل کے بیچوں بیچ اور شدید سردی کے باوجود بلاک میں سیاسی عمل زوروشور سے جاری ہے۔