ضلعی پنچایت الیکشن افسر/ ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر راگھو لنگر نے انتخابی مہم کو ناکام بنانے میں ملوث چار ملازمین کو معطل کردیا ہے۔
الیکشن آفسر کے مطابق یہ ملازمین انتخابی مہم چلانے والے سرپنچ / پنچ و انتخابات اور ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ووٹرز کو ڈرا دھمکا رہے تھے۔
ضلع انتخابی آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ای ای آر او پلوامہ / لِتر بلاک کی رپورٹ کے مطابق آر ڈبلیو بلاک پلوامہ کے دو جے ای اخیل گنڈوترا اور جناب نذیر احمد انتخابات سے متعلق فرائض کی پامالی کے علاوہ خلل انگیز رویہ کی نمائش میں ملوث پائے گئے جو انتخابی عمل کو روکنے کے بھی مترادف تھے۔