جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران سکیورٹی کو چوکس و چوبند رکھا گیا اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مڑواہ واڑون کا دورہ کیا اور انتخابات کا جائزہ لیا۔
وہیں بتایا جا رہا ہے کہ 'اس علاقہ میں حکومت کی طرف سے کوئی بھی سہولیات نہیں پہنچائی جاتی ہے۔ انتخابات کے دوران کشتواڑ کے تمام رہنما اپنی اپنی سیاست چمکانے کے لیے عوام کو انتخابات کے دوران ہی یاد کرتے ہیں۔'