اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج علی الصبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل
ڈی ڈی سی انتخابات: پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل

By

Published : Dec 1, 2020, 7:36 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے دو اضلاع پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں اضلاع انتہائی حساس مانی جاتی ہیں۔انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران بھی انتظامیہ کی جانب سے دونوں اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھی۔

آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کیے جانے سے جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔

وہیں یوٹی میں 20 اضلاع میں نمائندے منتخب ہوں گے۔ ڈی ڈی سی کونسل پانچ برس کی مدت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے میں 51.7 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی جس میں کشمیر صوبے میں ووٹنگ کی مجموعی شرح 40.56 فیصد رہی جبکہ جموں صوبے میں ووٹنگ کی شرح 64.2 فیصد درج کی گئی۔ صوبہ جموں کے ریاسی میں سب سے زیادہ اور کشمیر صوبے کے پلوامہ ضلع میں سب سے کم پولنگ کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details