اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: باپ بیٹا مدمقابل

جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ڈی ڈی سی انتخابات کو لے کر انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

By

Published : Nov 27, 2020, 1:29 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات: باپ بیٹا مدمقابل
ڈی ڈی سی انتخابات: باپ بیٹا مدمقابل

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ میں ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں والد اور بیٹا ایک دوسرے کے خلاف انتخاب لڑیں گے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: باپ بیٹا مدمقابل

ہندوارہ کے بلاک نطنوسہ کے لیے ڈی ڈی سی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے آزاد امیدوار غلام محی الدین شیخ اور ان کے فرزند فصیل محی الدین نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلاک نطنوسہ سے آزاد امیدوار باپ بیٹے نے اپنا نامزگی فارم داخل کر لیا ہے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے انہیں نامزدگی فارم حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا ہار پہنا کر گھر تک ریلی کی صورت میں روانہ کیا اور روڈ شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین شیخ نے کہا کہ 'مجھے بی جے پی پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ میں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ اس لیے لیا کہ میں عوام کی خدمت کر سکوں۔ مجھے کسی سیاسی معاملے سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مجھے لوگوں نے اس الیکشن کا حصہ بننے پر مجبور کیا اور میری اولین کوشش صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔ '

غلام محی الدین شیخ نے کہا کہ 'انتخاب میں جیت درج کرنے کے بعد میری اولین کوشش ترقی اور لوگوں کی مدد کرنا ہوگا کیونکہ سابق حکمرانوں نے ہمشیہ ان لوگوں کے ساتھ استحصال کیا ہے۔'

ادھر غلام محی الدین کے بیٹے فیصل محی الدین نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'سابق سیاست دانوں نے لوگوں کے ساتھ استحصال کیا ہے، انہیں دھوکہ دیا ہے، میں پہلے ایک این جی او چلا رہا تھا جس میں ہم لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور مجھے انہی لوگوں نے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مجھے عوام کی مدد کرنی ہے۔ مجھے کسی پارٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہے میں اپنے دم پر الیکشن لڑ رہا ہوں اور میں اس لئے الیکشن میں اترا ہوں کہ یہاں جاری بدعنوانی کو میں ختم کروں گا اور یہاں کے عوام کے ساتھ ہو رہی زیادتی کو ختم کر کے رہوں گا۔'

انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details