منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ساتھرہ کی جانب سے یہاں کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس میں زون ساتھرہ اور زون منڈی کی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس حوالے سے متعلقہ سرپنچ رشید جٹ و ہاشمی یوتھ کلب کے چیرمین سرفراز احمد نے کہا کہ گذشتہ کئی عرصہ سے نوجوانوں کی یہ دہریانہ مانگ تھی کہ منڈی میں یوتھ کے لیے کھیل کا میدان فراہم کیا جائے تاکہ یوتھ کو منشیات سے بچایا جاسکے۔
محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے سیکلو کے مقام پر منی اسپورٹس اسٹیڈیم بنایا گیا ہے۔ اس سے پنچائیت سیکلو ہی نہیں بلکہ منڈی تحصیل کے تمام نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہاں پر کھلاڑیوں کے لیے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں پر نوجوانان کو کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کو کھیل کٹس و کھیل کے میدان کے ارد گرد چاردیواری کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں تاکہ میدان کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔