اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی شوپیان نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا - ترقیاتی کاموں کی پیش رفت

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ڈی سی شوپیان نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

By

Published : Oct 21, 2019, 5:15 PM IST

میٹنگ میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ( اے ڈی سی) کے علاوہ تمام ضلع کے سیول آفسران نے شرکت کی۔

ڈی سی شوپیان نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس موقعے پر چیف پلاننگ آفسر نے مختلف محکموں میں مالی اور طبعی سہولیات کی دستیابی کے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔

اس دوران بتایا گیا کہ 'ضلع میں موسم سرما کی آمد کے پیش نظر ادویات سمیت لازمی اشیاء ضروریا کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہیں جبکہ تعمیراتی پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔'

ترقیاتی کمشنر نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جارہے اقدامات پر ضلع آفسران کی ستائش کی۔

انہوں نے آفسران کو مزید تندہی اور جانفشانی سے کام کرنے کی تلقین کی۔ادھر ترقیاتی کمشنر نے کھیل شعیبہ کا بھی جائزہ لیا اور سرکار کی طرف سے منظور شدہ کھیل میدانوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details