اس موقعے پر انہوں نے پھل فروخت کرنے والے افراد کے لیے موجود سہولیاتی مراکز کا بھی جائزہ لیا۔
پھل کی پیداوار کرنے والے کسانوں کے لیے ان سہولیاتی مراکز کا قیام کیا گیا ہے تاکہ وہ مارکیٹ انٹروینشن منصوبے سے استفادہ کر سکیں۔
شوپیان کے اعلیٰ افسر نے پھل منڈی کا دورہ کیا اس کے بعد ہارٹی کلچر پلاننگ اور مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر نے ایک میٹنگ کی جس میں پھل فروخت کرنے والے 'مارکیٹ انٹرونشن اسکیم' سے زیادہ سے زیادہ کیسے فائدہ اٹھا سکیں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شوپیان کے اعلیٰ افسر نے پھل منڈی کا دورہ کیا انہوں نے افسران کو پھل فروشوں کو اس اسکیم کے فوائد سے باخبر کرنے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سکیم کا آغاز باغبانوں کی بہتری کے لیے کیا ہے۔
حکومت کے زیر انتظام نیشنل ہارٹی کلچر کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا کے ذریعہ کشمیر کے سیب کاشتکاروں سے براہ راست خریدے جائیں گے۔
اس میٹنگ میں زراعت اور باغبانی کے شعبے کے اعلی عہدے داران نے بھی شرکت کی۔
ہاٹی کلچر پلاننگ اور مارکیٹنگ کے ڈائرکٹر کی تفصیلی گفتگو سننے کے لیے ویڈیو دیکھیے۔