اننت ناگ:،مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں ڈپٹی کمشنر سید فخر الدین حامد نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔اس دوران قید خانہ کے احاطہ میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ،وہیں قیدیوں کے لئے مفت آیورویدک طبی کیمپ اور یُوگا کا بھی اہتمام کیا گیا ،جس دوران قیدیوں کا معالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں ،وہیں یوگا ماہرین نے قیدیوں کو یوگا کی تربیت فراہم کی ۔
جیل کے سپر انٹنڈنٹ نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے سامنے قیدیوں سے متعلق جانکاری اور جیل۔خانہ سے کے تعلق سے تمام تفصیلات کو اجاگر کیا ،وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر نے جیل۔خانہ کے کچن بلاک ،میڈیکل بلاک ، و دیگر سہولیات کا از خود موقعہ پر جاکر جائزہ لیا۔ تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے قیدیوں سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ قید میں رہنے کے دوران اپنی مجرمانہ غفلت کو سدھارنے کا عہد کریں ،تاکہ قید سے رہائی کے بعد سماج میں عزت اور وقار سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔
ڈی سی نے قیدیوں کے تمام مسئلے مسائل اور مطالبات کو غور سے سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے لئے تمام تر سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا ،وہیں ٹرائل معاملہ پر ڈی سی نے قیدیوں سے کہا کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے اور معاملہ کو لیگل سروسز اتھارٹی اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا،جس کی تفصیلات انہوں نے جیل انتظامیہ سے طلب کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی اور جیل سپرانٹنڈنٹ نے کہا کہ سرکار کی ہدایت ہے کہ قیدیوں تئیں مجرمانہ تصور سے نہیں دیکھنا نہیں چاہئے بلکہ ان کی بازآبادکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سزا کاٹنے کے بعد یہ سماج میں ایک اچھے انسان کی طرح رہیں ،اسلئے قید خانوں میں قیدیوں کے لئے تربیتی کورسز ،پڑھائی و دیگر کھیل کود کی سرگرمیوں کو بہم رکھا گیا یے ۔
یہ بھی پڑھیں:JK HC Bar Association Election جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج کا اعلان
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں ضلع سب جیل سمیت کُل 13 قید خانے موجود ہیں ،اُن میں سے کوٹ بلوال اور سرینگر میں 2 سینٹرل جیل بھی موجود ہیں،ان تمام جیلوں میں 2775 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے ۔اننت ناگ کے کہری بل ڈسٹرکٹ جیل میں اس وقت 265 قیدی قید ہیں ، جن میں زیادہ تر قیدیوں کی تعداد عسکریت پسندی اور منشیات یعنی ،این ڈی پی ایس کے مجرموں کی ہے ۔مذکورہ قید خانہ کو سنہ 2011 میں قائم کیا گیا ،قید خانہ 72 کنال اراضی پر مشتمل ہے جبکہ اس قید خانہ میں 148 قیدیوں کو قید رکھنے کی گنجائش ہے ۔