رامبن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں پہاڑی ضلع رامبن میں ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت اسلام نے آج سب ڈویژن رامسو اور سب ڈویژن بانہال میں مختلف پنچایتوں کا دورہ کیا اورمقامی باشندوں کے ساتھ ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔DC Ramban Starts Lavender Cultivation At Chambalwas In Sub Division Of Ramban District
ڈپٹی کمشنر کے ساتھ سب ڈویژن مجسٹریٹ بانہال ظہیر عباس بٹ،ڈی ڈی سی کونسلرز، بی ڈی سی چیئرپرسن، ضلع ناظم تعلیم دیو آنند، چیف ایگریکلچرل افیسر رامبن اشونی کمار، دیگرضلعی افسران، منتخب سرپنچوں، پنچوں کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چملواس میں لیوینڈر کی کاشت کرنے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ کسان اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے روایتی کاشتکاری سے اختراعی کاشتکاری کی طرف بڑھیں۔