رامبن میں بانہال پریمیر کرکٹ لیگ کا انعقاد رامبن: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ترقیاتی کمشنر مسرت السلام نے بانہال پریمیر لیگ کا افتتاح کیا۔ بانہال میں پہلی مرتبہ کسی کرکٹ ٹورنامنٹ کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے۔ دانش میر و ٹیم کی جانب سے منعقد کروائے جارہے بی پی ایل سیزن دس کی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے ہائیر سیکنڈری اسکول بانہال گراونڈ میں شرکت کی۔
رنگا رنگ تقریبات کے بعد من ہن بی پی ایل سیزن دس کا پہلا میچ جموں آلیون و بانہال قلندرس کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔واضح رہے کہ بانہال کی تاریخ میں پہلی بار دن رات کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ قابل ستائش قدم ہے جہاں ریاست و بیرون ریاست سے آنے والی ٹیمیں کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے۔
ٹورنا منٹ کا افتتاحی میچ جموں آلیون اور کشمیر کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس جموں آلیون نے چھ وکٹوں سے جیتا میچ میں وادی کشمیر سے آئی پی ایل پلیر منظور ڈار نے بھی شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی
اس دوران انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بانہال میں بہترین کرکٹ کا مظاہرہ ہوگا وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت السلام نے بی پی ایل منتظمین کو مبارکباد دی اور حکومت و انتظامیہ سے اس طرح کی کھیل کود کہ سرگرمیوں کی بھر پور امداد کہ یقین دہانی کرائی اور ایل جی انتظامیہ کی جانب سے کھیل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے حکم نامے پر رامبن میں گراؤنڈ و دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کو ترجیح دینے کی بات کی۔