رامبن:ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں دریائے چناب پر قدیم جھولا پل جلد تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔اس کو سال 1963 میں گریف کی جانب سے بنایا گیا تھا۔ یہ تاریخی پل جموں سرینگر قومی شاہراہ کی اولڈ الائنمنٹ پر واقع ہے ۔برسوں گزرنے کے بعد بیکن کی جانب سے اس پل کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم متبادل پل نہ ہونے کی وجہ سے سے ضلع رامبن کی عوام ضلع انتظامیہ کمپلیکس و گول سنگلدان کے لوگ اس پل کا استعمال کرتے تھے۔
گزشتہ کئی برسوں سے عوام کے مطالبے کےباوجود اس پل کی تعمیر نو کیلئے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا گیا تھا لیکن اس بار ضلع انتظامیہ نے گریف کے ساتھ اس مسئلے کو لے کر بات چیت کی ۔