ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس عالمی وبا کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ عوام ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اور اس سے بچنے کے لئے جو رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں اس پر عمل آوری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کم آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں جو لوگ اس وبا سے متاثر تھے وہ بھی تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کشتواڑ کے لوگوں سے اپیل ہے کہ ماسک کے بغیر بازاروں کا رخ نہ کریں۔