اردو

urdu

ETV Bharat / state

Zojila Tunnel Projects زیڈ مور اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اراضی کے معاملات سے متعلق جائزہ اجلاس - Zojila tunnel projects

گاندربل ضلع ترقیاتی کمشنرنے زیڈ مور اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اراضی کے معاملات اور سرمائی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ ایک اہم منصوبہ ہے اور اسے جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

زیڈ مور اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اراضی کے معاملات سے متعلق جائزہ اجلاس
زیڈ مور اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اراضی کے معاملات سے متعلق جائزہ اجلاس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 6:08 PM IST

زیڈ مور اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اراضی کے معاملات سے متعلق جائزہ اجلاس

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر نے زیڈ مور اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اراضی کے معاملات اور سرمائی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

گاندربل ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر نے حصول اراضی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے این ایچ آئی ڈی سی ایل کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حصول اراضی کے لئے زمین کے مالکان سے رضا مندی لی جائے اور زمین کے مالکان کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو سب رجسٹرار آفس میں نوٹرائز کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ان معاملات میں معاوضے کی رقم ادا کرنے کی بھی ہدایت دی جن میں حتمی فیصلے جاری کئے گئے ہیں اور حصول اراضی کے سلسلے میں زیر التوا کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کی ہدایت دی۔ ایجنسیوں سے کہا گیا کہ وہ ایس ڈی ایم کنگن اور تحصیل دار گنڈ کے ساتھ مل کر کام کریں تا کہ محصولات کے معاملات سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کو سیاحوں کی خاطر کھلا رکھنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں اور عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ موسم سرما کے دوران ہنگامی مقاصد کے لئے 10 ردسمبر سے ٹنل کی ایک ٹیوب کو فعال کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:Filmmakers Return to Kashmir کشمیر میں فلم سازوں کی آمد میں زبردست اضافہ

اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریزان کلاں کے ان کنبوں میں 1.07 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جن کے مکانات اور دکانیں برفانی تودے کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔ میٹنگ میں ایس ڈی ایم کنگن جاوید احمد راتھر ، تحصیلدار گنڈ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این ایچ آئی ڈی سی ایل اور عمل آوری ایجنسیو کے اہلکار نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details