اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یوم جمہوریہ تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا - ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل

Inspect And Review Republic Day Preparation: ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامیر نے آج یہاں یوم جمہور یہ تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران اور دیگر شراک داروں کی میٹنگ کی صدارت کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یوم جمہوریہ کے انتظامات کا جائزہ لیا
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یوم جمہوریہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 12:35 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یوم جمہوریہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامیر نے آج یہاں یوم جمہور یہ تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران اور دیگر شراک داروں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ گاندربل میں واقع قمریہ اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب میں ہوگی جہاں قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ مارچ پاسٹ کی سلامی لیں گے۔ میٹنگ میں قومی تقریب کئے جانے والے مختلف انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مرکزی مقام گراؤنڈ کی تیاری اور استحکام، پوڈیم سیکورٹی نشستیں، ٹرانسپورٹیشن یکیڈنگ، پارکنگ، بجلی، ریفرشمٹ، میڈیکیٹر ، دستیابی، ایمبولینس، فائر ٹینڈرز کی تعینات، برف کی صفائی اور صفائی ستھرائی کے اقدامات شامل ہیں۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع پولیس ہی آر پی ایف، آرند پولیس این سی سی، پی ٹی ایس منیگام اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباً کے دستے مارچ پاسٹ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران طلبا کی جانب سے تقسیم پر بنی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے مارچ پاسٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ طلبا کو ضروری تربیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ میٹنگ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔کہ تیاریاں ایس ایس پی گاندربل کی نگرانی میں کی جائیں گی۔

بھی پڑھیں:ڈی سی گاندربل کی صدارت میں منیگام میں بلاک دیوس کا اہتمام

میٹنگ میں چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر اور کلچرل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ یوم آزادی کے موقعہ پر ثقافتی پروگرام کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔اے ڈی سی گاندربل کو یوم جمہوریہ کی تقریبات سے متعلق تیاریوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details