اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں جے کے ایس ایس بی امتحان کی تیاریوں کو لے کر میٹنگ - وٹی کشمیر کے گاندربل میں منعقدہ میٹنگ

پنچایت سیکرٹری ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے لئے جے کے ایس ایس بی او ایم آر پر مبنی تحریری امتحان کے سلسلے میں شیامیر نے آج منی سیکرٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔

گاندربل میں جے کے ایس ایس بی امتحان کی تیاریوں کو لے کر میٹنگ
گاندربل میں جے کے ایس ایس بی امتحان کی تیاریوں کو لے کر میٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 3:40 PM IST

گاندربل:یوٹی کشمیر کے گاندربل میں منعقدہ میٹنگ کی شروعات میں سیکورٹی پلان ، سٹرانگ روم کی نشاندہی ، گرمائش کے انتظامات، تربیت، امتحانی مراکز میں کمروں کی شناخت اور افرادی قوت، ، بجلی، پانی اور دیگر متعلقہ سہولیات کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کے 15 مراکز میں امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ان مراکز پر سپر انٹنڈنٹ، مجسٹریٹوں اور انویجی لیٹروں کو تعینات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ضلع میں امتحان کے دن تمام امتحانی مراکز کے ارد گرد سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ان آفیشلز کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے جنہیں ایس ایس بی کے آئندہ امتحانات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ امتحانات کے سلسلے میں جے کے ایس ایس بی کے جاری کردہ ایس او پیز پرختی سے عمل کریں اور پنچایت سیکرٹری امتحان کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد کے لئے ضروری سہولیات جیسے گرمائش، پینے کا پانی، صفائی، مناسب روشنی اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوپورمیں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

انہوں نے مزید متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ امتحان کے کامیاب انعقاد کویقینی بنانے کے لئے مربوط انداز میں کام کریں۔ اسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک جامع روٹ پلان مرتب کریں۔سٹرانگ روم سے امتحانی مراکز تک امتحانی مواد کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے لاجسٹک کو آرڈی نیشن میں اضافہ کریں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ٹریجریری آفیسر کوسٹرانگ روم میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details