بڈگام:ڈی سی بڈگام نے ایس ڈی ایچ چاڈورہ میں لفٹ کی سہولت اور نئے (OT) او ٹی سیکشن کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے کم سے کم وقت میں فعال بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر باؤنڈری وال کی تعمیر و مرمت، ٹائل کے کام اور سینیٹری کے کاموں کی تکمیل کی بھی ہدایات دیں اور ہیلتھ کیئر بلڈنگ کی جدید مشینری اور آلات کے حوالے سے دیگر مطلوبہ کام خو ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت کیے جائیں گے۔
ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے صحت کی تمام سہولیات میں مطلوبہ اپ گریڈیشن اور بہتری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔بعد ازاں، ڈی سی نے ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کرالپورہ بلڈنگ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر التواء کاموں کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ نیا ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر جلد ہی عوام کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔