بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) بڈگام اکشے لبرو نے عام لوگوں سب کے لیے پینے کے صاف پانی تک رسائی کو یقینی بنانے کی سمت میں آج ضلع میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کا ایک جامع جائزہ لیا۔ ڈی سی کے سامنے ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا جس میں اسکیم کے مختلف پہلوؤں اور جے جے ایم کے تحت منظور شدہ مختلف بڑی اور چھوٹی اسکیموں میں جو پیش رفت ہوئی ہے اس کا خاکہ پیش کیا گیا۔
حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گئے جل جیون مشن کا مقصد ملک بھر کے تمام دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنا ہے۔ اس مشن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے اہم عہدیداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ضلع میں مشن کی پیشرفت اور مستقبل کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی بڈگام نے ضلع کے ہر گھر تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔