بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی صدارت میں ضلع کے مختلف بلاک میں عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے عوامی رابطہ میٹنگ میں شرکت کی۔مقامی باشندوں نے ڈی سی کے سامنے اپنے اپنے مسائل رکھے۔ ڈی سی نے مقامی باشندوں کو ان کے مسائل کے حک کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سرکاری اسکیموں پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا۔حکومت ہر گھر کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے فراخدلی سے کام کر رہی ہے چاہے وہ سڑکیں ہوں، پانی کی فراہمی کا کنکشن ہو یا بجلی۔
ڈی سی نے کہا کہ بڈگام پہلا ضلع ہے جس نے آن لائن ریونیو خدمات کے حوالے سے گھر گھر بیداری مہم شروع کی ہے۔لوگوں کو اپنے کام کروانے کے لئے دوڑ بھاگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام پر زور دیا کہ وہ آن لائن خدمات سے استفادہ کریں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع کے تمام بلاکس کے سیاحتی امکانات کو تلاش کرنے پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام میں سیاحت کی بہت بڑی صلاحیت ہے جو روزگار فراہم کر سکتی ہے۔یہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بہتر بنا سکتی ہے۔وہ سیاحتی امکانات کو تلاش کرنے کے علاوہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے تہواروں اور کارنیوالوں کا انعقاد کریں۔