اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Budgam Inspects Exam Centers ڈی سی بڈگام نے دسویں اور بارہویں سالانہ امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا - مرکزی کشمیر کے بڈگام ضلع

ڈبڈگام ضلع کے ڈی سی نے دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا۔ امتحانات کے مراکز پر انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے متعلقہ لوگوں سے بات چیت کی اور موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں۔

ڈی سی بڈگام نے دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا
ڈی سی بڈگام نے دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا

By

Published : Mar 18, 2023, 5:00 PM IST

ڈی سی بڈگام نے دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا

بڈگام: مرکزی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کے لئے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کے مقصد سے مختلف امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ڈی سی نے تمام امتحان کے مراکز میں انتظامات بالخصوص بیٹھنے، پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کا موقع پر ہی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی متعلقہ لوگوں سے بات چیت کی اور موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی معلومات بھی حاصل کی۔

امتحانات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد پر زور دیتے ہوئے ضلع بڈگام کے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو امتحان دینے والے امیدواروں کے لئے پر امن ماحول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسکول کے سربراہوں اور ااتذہ کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈی سی ایس ایف حامد نے جاری امتحانات کو مربوط اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسی بھی طرح کی بدنظمی کے واقعہ رونما ہونے سے پہلے اس پر قابو پانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں امتحانات کے بخوبی کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لئے ہر سینٹرز پر تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:Uri Enrolment Drive: اوڑی میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

اس موقع پر ڈی ڈی سی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) مشتاق احمد قادری اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور متعلقہ امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details