بڈگام:مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے آج ضلع کے ماگام علاقے میں مازہامہ گاؤں میں این ٹی پی ایچ سی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بڈگام ضلع کے عام لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق وہ تمام اثاثے جو مکمل یا تکمیل کے قریب ہیں۔ ان اثاثوں کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرنے کے لیے اولین ترجیح پر کام کیا جائے گا۔صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے اور صحت سے متعلق اثاثوں کو وقف کرنے کے لیے جن میں PHC کنیر اور دیگر PHCs اور NTPHCs کو علاقے کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیت اور مریضوں کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے کھول دیا گئے ہے۔