بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی ترقیاتی کمشنر اکشے لبرو کے ہاتھوں میگا جاب میلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے میلے میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریباً 800 نوجوانوں نے جاب فیئر میں حصہ لیا جب کہ 10 سے زائد نامور کمپنیوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف قسم کے جاب رولز کی پیشکش کی جو کہ منتخب درخواست دہندگان کو موقعے پر ہی جاب لیٹر فراہم کیے گئے۔ اس موقعے پر نثار اے وانی، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ، یو ٹی آف جموں و کشمیر، شمیم خان، ڈائریکٹر انچارج نائلٹ جے اینڈ کے بھی موجود تھے۔
بڈگام میں میگا جاب میلہ 'یووا روزگار منچ' کا افتتاح کیا
ضلع بڈگام میں NIELIT سرینگر نے آج یک روزہ میگا جاب میلے کا انعقاد کیا میں بڑی تعداد میں ملازمت کے متلاشی نوجوانوں نے شرکت کی۔ DC Budgam Inaugrates Mega Job fair In Budgam
Published : Dec 1, 2023, 12:33 PM IST
یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں بھارت سنکلپ یاترا اورجنتا دربار کا اہتمام
ڈی سی بڈگام نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس جاب فیئر کے انعقاد میں NIELIT سری نگر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ میں مواقع پر بھی غور کرنا چاہیے کیونکہ یہ شعبہ نوجوانوں کے لیے روزی روٹی فراہم کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جو کوئی بھی حکومت کی خود روزگار کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے وہ تمام مطلوبہ سہولتوں کے لیے ڈی سی کے دفتر سے رجوع کرسکتا ہے۔