بڈگام:ڈی سی بڈگام اور ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ڈرائیونگ محفوظ طریقے سے کریں اور عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں خاص طور پر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پہننا اور سڑک پر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے رفتار کی حد کا خیال رکھنا۔
اس کار ریلی کو ڈی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ وہ کار ریلی قصبہ بڈگام کے مختلف بازاروں سے گزری جس میں روڈ سیفٹی سے متعلق پیغامات دکھائے گئے۔
اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ایک ماہ تک چلنے والے روڈ سیفٹی ویک کی تقریبات کے دوران ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام احتیاطی تدابیر پر جارحانہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔