بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج بلاک ایس کے پورہ (سنور کلی پورہ) کے پنچایت حلقہ رضوین میں بلاک دیوس کی صدارت کی۔ DC Budgam Chairs Block Diwas At Razven In SK Pora اس موقع پر ڈی سی ایس ایف حامد نے کہا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈبلیو ایس ایس کے باقی کام کی تکمیل پر زور دیا۔ عوام کی بات سننے کے بعد ڈی سی نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی بہتر سہولت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر گاؤں رضوین، سنور کالی پورہ، روسو، چیر ہار، واتل پورہ اور دیگر ملحقہ دیہات کے پی آر آئیز اور معزز مقامی لوگوں نے ڈی سی کو اپنی ضروریات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس کے پورہ سے ملپورہ اور ریڈ بگ سے چیوا تک سڑکوں کی میکڈیمائزیشن، جل شکتی کام، بجلی میں بہتری کے کام، صحت اور ہائی اسکول ایس کے پورہ کو ہائر سیکنڈری سطح تک اپ گریڈ کرنے کے مختلف پروجیکٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔