بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے یہاں بلاک سورسیار کے پنچایت حلقہ شمناگ میں بلاک دیوس کی صدارت کی۔مقامی باشندوں نے بلاک دیوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ DC Budgam chairs Block Diwas At Panchayat Halqa Shumnag In Block Surasyar
بلاک دیوس کے موقع پر جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ایس ایف حامد نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ سڑکوں کے تعمیراتی کام شروع کیا جائے اور مقامی آبادی کے لئے بہتر رابطے کو یقینی بنایا جائے۔
بہتر تعلیمی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ڈی سی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی کریں۔
پی ایچ ای حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ جے جے ایم کے تمام کاموں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائیں۔علاقے میں موجود پانی کی تمام پائپ لائنوں، ذخائر اور فلٹریشن پلانٹس کے کام کاج کو یقینی بنائیں تاکہ مقامی باشندوں کو پینے کے پانی کی ہموار فراہم کی جا سکے۔
انتظامیہ نے مقامی باشندوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا، خاص طور پر پی ڈی ڈی کی ون ٹائم ایمنسٹی اسکیم،صارفین پر زور دیا کہ وہ اس کے اسکیم کے تحت فوائد حاصل کریں۔