ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Block Divas In Kandoora کنڈورا بیروہ میں فالو اپ بلاک دیوس کا انعقاد - ضلع بڈگام کے کنڈورا بیروہ

ضلع بڈگام کے کنڈورا بیروہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اکشے لبرو کی نگرانی میں فالو اپ بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔

کنڈورا بیروہ میں فالو اپ بلاک ڈیوس کا انعقاد
کنڈورا بیروہ میں فالو اپ بلاک ڈیوس کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 3, 2023, 3:53 PM IST

کنڈورا بیروہ میں فالو اپ بلاک ڈیوس کا انعقاد

بڈگام: زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے کنڈورا بیروہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اکشے لبرو کی نگرانی میں فالو اپ بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے ترقیاتی پروجیکٹوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس میں جل جیون مشن کے تحت کنڈورا ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹ، بڑی لنک روڈ کی میک ڈیمائزیشن، والی بال کورٹ کی ترقی، ایل ٹی پولز کی تنصیب جیسے کام شامل ہیں جو کہ بلاک بیروہ کے پنچایت حلقہ کنڈورہ میں منعقدہ فالو اپ بلاک دیوس کے دوران طے پائے گئے۔

ایک میگا ڈبلیو ایس ایس اسکیم میں مختلف اجزاء ہیں جن میں آر ایف پی، ایل جی سروس ریزروائر اور پائپ لائن نیٹ ورک شامل ہیں۔ اس منصوبے سے علاقے کے 5000 گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ بلاک دیوس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی سی نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام منظور شدہ پراجیکٹس پر کام تیزی سے زمینی سطح پر کیا جائے اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لیفٹیننٹ گورنر کا وژن ہے کہ تمام منظور شدہ پروجیکٹوں پر کام کو زمینی سطح پر مقررہ وقت کے اندر تیزی سے انجام دیا جائے اور اس پروگرام کی چیف سکریٹری، جموں و کشمیر کی طرف سے کڑی نگرانی کی جائے گی۔ ڈی سی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام منظور شدہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Block Diwas Held At Brari In Budgam بی کے پورہ کے براری گنڈ میں بلاک دیوس کا انعقاد

ان کا کہنا ہے کہ اسی وژن کے تحت عوام کی سہولت کے لیے آج کنڈورا میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔ ڈی سی نے مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت لوگوں کو مستفید ہونے کو یقینی بنانے کے لیے پروجیکٹوں کو بروقت مکمل کرنے پر افسران کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details