ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے آنے والے جموں و کشمیر سروس سیلکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی ) درجہ چہارم اسامیوں کے لیے تحریری امتحانات کے سلسلہ میں اُن تمام تعلیمی اداروں کو 27، 28 اور یکم مارچ کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے جنہیں تحریری امتحانات کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق مذکورہ تعلیمی اداروں میں کلاس ورک کو متعلقہ تاریخوں پر کلاس ورس معطل رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔