اردو

urdu

ETV Bharat / state

SVEEP Outreach Programme In Budgam بڈگام میں پنچایت انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لئے ورکشاپ - چیف ایجوکیشن آفس بڈگام

بڈگام میں پنچایت انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لئے دن بھر SVEEP آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی

بڈگام میں پنچایت انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لئے ورکشاپ
بڈگام میں پنچایت انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لئے ورکشاپ

By

Published : Jan 9, 2023, 3:57 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ضلع انتظامیہ نے چیف ایجوکیشن آفس بڈگام کے تعاون سے آج یہاں شیخ العالم ہال میں سیسٹیمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن (SVEEP) کے تحت انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لئے خصوصی یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔SVEEP Outreach Programme In Budgam

بڈگام میں پنچایت انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لئے ورکشاپ

اس موقع پر موجود اعلیٰ عہدیداران نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے انتخابی عمل اور ہر اہل شہری کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالی وہاں موجود لوگوں کو اس کی اہمیت سے واقف کرائی۔

اس موقع پر 18 برس مکمل کرنے والے نوجوان ووٹرز کے نام لیسٹ میں اندراج اور تصحیح کے کاموں سے متعلق آگاہی اور جمہوری عمل کے تحت حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں بیداری مہم کا بھی انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے وہاں موجود سینکڑوں لوگوں کو بھی آگاہ کیا جن میں ہائر سیکنڈری اسکولوں اور ہائی اسکولوں کے نوڈل آفیسرز بھی شامل ہیں۔ کون ووٹ ڈالنے کا اہل ہے اور ووٹر لسٹ میں کیسے اندراج کیا جائے" کے موضوع پر بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Health Dept Issues Advisory برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمۂ صحت کی ایڈوائزری

ووٹرز لیسٹ میں ناموں کے اندراج اور تصحیح کے کاموں کے لئے منعقدہ بیداری مہم کو لے کر مقامی باشندوں میں بھی جوش و خروش پایا گیا۔انہوں نے اس طرح کے پروگرامز کے اہتمام پر زور دیا۔Day Long SVEEP Outreach Programme For Revision Of Panchayat Electoral Rolls Held At Budgam

ABOUT THE AUTHOR

...view details