جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ ہونے والی ایک دلہن کے قتل کا معاملہ حل کیا گیا ہے اور اس میں ملوث تمام ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دراصل 4 نومبر کو سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی شادی ہونے والی تھی لیکن شادی سے قبل ہی ان کا قتل ہوگیا۔
خیال رہے کہ 4 نومبر کو سرینگر کے سعدہ کدل میں شادی سے قبل ہی ایک دلہن کی موت کی خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اور یہ بتایا گیا کہ دلہن کو شادی سے ایک روز قبل ہی دل کا دورہ پڑ گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔
ادھر واقعے کے ایک ماہ 8 دن بعد جموں و کشمیر پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کر کے سنسی خیز انکشافات سامنے لائے۔ 30 سالہ شہزادہ جو سلطان محلہ سعدہ کدل کی رہنے والی تھی اور 5 نومبر 2020 کو جس کی شادی طے تھی کا قتل پولیس کے مطابق اس کے سوتیلے بھائی نے کیا ہے۔