اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ڈی پی رہنما وحید پرا کو این آئی اے نے طلب کیا

قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ معاملے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر وحید الرحمان پرا کو طلب کیا اوران کی دہلی میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

پی ڈی پی رہنما وحید پرا کو این آئی اے نے طلب کیا
پی ڈی پی رہنما وحید پرا کو این آئی اے نے طلب کیا

By

Published : Nov 23, 2020, 4:11 PM IST

باوثوق ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گزشتہ روز وحید الرحمان کو ایجنسی کی جانب سے سمن بیجھی گئی تھی تاہم آج وہ دہلی میں ایجنسی کے افسران کے سامنے پیش ہوئے'۔

ذرائع نے بتایا کہ 'وحید الرحمان کو کرمنل ایکٹ 160 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ اُن کو اس معاملے کی جانکاری پہلے سے ہی تھی'۔

واضع رہے رواں برس جنوری میں ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو دو عسکریت پسندوں کے ساتھ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔

ان کے ساتھ عرفان انمی ایک وکیل بھی تھے انہیں میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد محکمہ نے دیویندر سنگھ کو معطل کر کے ایک کیس درج کر لیا۔ تاہم کیس کو این آئی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔ این آئی اے نے کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے اب تک تقریباً مزید 6 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details