اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: سرینگر میں 4 مئی کو دربار کھلے گا - سالانہ دربار مو دفاتر

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر سری نگر میں مقیم ملازمین سری نگر اور جموں میں مقیم ملازمین جموں سے کام کریں گے۔

کوروناوائرس: سرینگر میں 4 مئی کو دربار کھلے گا
کوروناوائرس: سرینگر میں 4 مئی کو دربار کھلے گا

By

Published : Apr 10, 2020, 7:55 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرینگر میں سالانہ دربار مو دفاتر کے کھلنے کی منظوری دے دی لیکن کووڈ-19 کےخطرات کے پیش نظر ملازمین جس خطے میں ہیں وہاں سے ہی کام کریں گے۔

جنرل ایڈمنسریٹیو ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سرینگر میں دربار موو دفاتر 4 مئی کو صبح ساڑھے نو بجے کھلیں گے۔ تاہم کووڈ 19وبائی مرض کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے سرکاری کاروبار کو مؤثر طریقے کے ساتھ یقینی بنانے کے انتظامات کیے ہیں۔

انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ جموں میں سول سکریٹریٹ کام جاری رکھے گا اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کو اسی طرح کی بنیاد پر کام کرنا چاہئے یعنی کشمیر میں قائم عملہ سرینگر سے کام کرے گا اور جموں میں مقیم عملہ جموں سے کام کرے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ سے باہر دفاتر جموں / سرینگر میں بھی فعال رہیں گے۔ جو جس خطے میں مقیم ہیں وہ وہاں سے ہی کام کریں گے۔

انتظامی سکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ سرینگر اور جموں دونوں مقامات پر اپنے اپنے محکموں میں کام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کریں۔ اسی طرح کے انتظامات محکمہ کے سربراہان دربار مو کی مشاہدہ کرتے ہوئے کریں گے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 'وادی کشمیر کے دربار مو پر مبنی ملازمین، جن کو 25/26 اپریل 2020 کو دربار مو کی وجہ سے سرینگر آنا پڑے گا، انہیں جے کے آر ٹی سی کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح اگر ملازمین کو نیشنل ہائی وے پر نقل و حرکت کے لیے مناسب پاسز کی ضرورت ہو تو وہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو اپنی تفصیلات فراہم کریں گے۔'

واضح رہے کہ جموں وکشمیر واحد ریاست ہے جہاں حکومتی کاروبار دو شہروں سے چلایا جاتا ہے۔ موسم سرما میں کاروبار حکومت جموں سے چلایا جاتا ہے جبکہ سرینگر کو گرمائی دارالخلافہ کا درجہ حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details