اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں دربار کھل گیا - جموں میں دوبارہ کام کاج شروع کیا

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا دربار مو ہے۔

جموں میں دربار کھل گیا

By

Published : Nov 4, 2019, 11:53 AM IST

Updated : Nov 4, 2019, 12:26 PM IST

جموں خطے کے سکریٹریٹ پر دربار مو کی تقریب میں لیفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سکریٹریٹ تقریب کے دوران جی سی مرمو نے سلامی قبول کی۔اب چھ مہینےتک جموں خطے سے حکومت کا انتظامی ڈاھنچہ کام کرے گا۔

جموں میں دربار کھل گیا


سول سکریٹریٹ اور دربار مو سے منسلک دیگر تمام دفاتر سالانہ دربار مو کے سلسلے میں 26 اور 28 اکتوبر کو سرینگر میں بند ہونے کے بعد آج جموں میں دوبارہ کام کاج شروع ہوگیا۔

ڈوگرہ دور حکومت سے چلی آرہی روایت کے تحت جموں و کشمیر میں گرمیوں کے چھ ماہ دارالحکومت سرینگر میں رہنے کے بعد دربار مو سے منسلک تمام دفتری چیزوں کو جموں منتقل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 'دربار مو' روایت کی داغ بیل سنہ 1872 میں ڈوگرہ راج کے اْس وقت کے فرماں روا مہاراجہ رنبیر سنگھ نے ڈالی۔

Last Updated : Nov 4, 2019, 12:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details