گھریلو میدان پر اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ریئل کشمیر کی ٹیم شروع سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آئی جبکہ نیروکا فٹ بال کلب کی ٹیم بھی ریئل کشمیر کے ہر حملے کا بخوبی جواب دینے میں کافی حد تک کامیاب رہی۔
میچ کے گیارہویں منٹ پر شائقین نے ایک عجب نظارہ دیکھا جب نیروکا کے ڈیفینڈر اوسامنے دیواڑا نے غلطی سے اپنے ہی ٹیم کے مڈ فیلڈر زوڈنگلیانا کو زمین پر گرا دیا جس پر میچ ریفری رویندر تھپلیال نے اؤسمنے دیورا کو ریڈ کارڈ دکھا دیا بعد میں نیروکا کے کھلاڑیوں کی جانب سے تقریباً 3 منٹ ہوئے احتجاج کی وجہ سے ریفری کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اور کھلاڑی کو احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئی یلو کارڈ دکھایا۔
ریئل کشمیر کو مہمان ٹیم پر اپنی پکڑ مضبوط بنانے کا موقع میچ کے 42 ویں منٹ میں ملا جب سرینگر کے دانش فاروق بھٹ نے چھوٹے قد کے چیسٹر پول لنگڈو کی مد سے گول کیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کئی بار کوشش کی۔