اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ناقص پائپ کی وجہ سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں' - پی ایچ ای

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کئی مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی مرتبہ محکمہ پی ایچ ای کے لائن مین سے رابطہ کیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

Damaged Water Pipeline Creates Flood Like Situation In Sumbal Bandipora
'ناقص پائپ کی وجہ سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں'

By

Published : Mar 23, 2020, 11:31 PM IST

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں پانی سپلائی کرنے والی مین پائپ لائن پھٹنے سے آئے روز ایک تو سمبل بازار میں پانی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس کے علاوہ پینے کا صاف پانی بھی ضائع ہوتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'سمبل مین مارکیٹ کے مقام پر یہ پائپ لائن پھٹ گئی ہے اور کئی روز سے اس سے کافی زیادہ مقدار میں پانی ضائع ہوتا ہے جو یہاں موجود دکانوں اور مکانوں میں چلا جاتا ہے۔ جس سے مقامی بستی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کئی مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی مرتبہ محکمہ پی ایچ ای کے لائن مین سے رابطہ کیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

'ناقص پائپ کی وجہ سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں'

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'پانی صبح شام ضائع ہوجاتا ہے اور بعد میں گھروں کے صحن میں جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گھر والوں کو بھی عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب اس شکایت کے حوالے سے متعلقہ پی ایچ ای محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عبدل حمید سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے 24 گنٹوں میں پائپ کی مرمت کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے معذرت کا اظہار کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details