جنوبی کشمیر کے ترال سے متصل مضافاتی قصبوں میں ان دنوں آوارہ گھوڑوں کی شرارت سے عام لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
یہ آوارہ گھوڑے ترال کے گلشن پورہ، پستونہ، بارہ گام، پوشہ ون، پیر ناڈ اور دیگر دہیات میں ادھم مچا رکھی ہے جبکہ کئی مقامات پر ان آوارہ گھوڑوں نے سبزی کی کیاریوں کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں دیگر فصلوں جیسے سرسوں، اوٹس سمیت بہت سی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔