احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ ان کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں چھوڑ کر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
ڈیلی ویجرز نے محکمے آبپاشی کے خلاف احتجاج بلال احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اگر سرکار نے ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا تو وہ اہل خانہ سمیت سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل کو متاثر کریں گے۔'
ایک اور احتجاجی نے بتایا کہ 'ان کی تنخواہوں کو جلد از جلد ریلیز کیا جائے کیونکہ ان کے بچوں کو اسکولوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔'
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کی تنخواہوں کو واگزار کرنے کے علاوہ ان کی نوکریوں کو باقاعدہ بنایا جائے تاکہ وہ ابھی زندگیوں کو آرام سے گزار سکیں۔