اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل پر سفر کرنے والا پہلا کشمیری

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والے منان حسن وانی سوپور سے کنیاکماری تک کا سفر کرنے کے لیے نکل پڑے ہیں۔

کشمیر سے کنیاکماری تک سائیکل پر سفر کرنے والا پہلا کشمیری
کشمیر سے کنیاکماری تک سائیکل پر سفر کرنے والا پہلا کشمیری

By

Published : Jan 1, 2021, 10:19 PM IST

منان وانی کا کہنا ہے کہ ان کو بچپن سے ہی سائیکل پر سفر کرنے کا شوق تھا اور وہ کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر تقریباً ایک ماہ میں مکمل کریں گے۔

کشمیر سے کنیاکماری تک سائیکل پر سفر کرنے والا پہلا کشمیری

منان کا کہنا ہے کہ انہیں اس سفر کو طے کرنے کے لیے کسی نے کوئی مدد نہیں کی سوائے ان کے دوستوں اور گھر والوں کے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ سفر کامیاب رہے گا۔

منان نے مزید کہا کہ اس سفر کو طے کرنے کے لیے مجھے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کرنا پڑا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے منان کے دوست سمیر نے بتایا کہ منان کشمیر کا کافی ہونہار سائکیلسٹ ہے اور اس نے پہلے بھی سوپور سے لیہہ تک کا سفر 2018 میں بائیس گھنٹوں میں طے کیا تھا اور اس نے کافی میڈلز بھی حاصل کیے ہیں۔

سمیر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے سرکار اس سائیکلسٹ کو بالکل نظر انداز کر رہی ہے اور اسی لیے ہم نے سوچا کہ ہم اپنے خرچ پر اسے کشمیر سے کنیاکماری تک بھیجیں کیونکہ یہ ان کے بچپن کا خواب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details