وادی میں دوکانیں، کارروباری ادارے ، تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ جہاں انتظامیہ نے وادی کشمیر میں آج پرائمری سطح کے اسکولوں کو کھولنےکی ہدایت جاری کی گئی تھی لیکن سرینگر میں 190 اسکولوں میں سے صرف 95 اسکول کھولنے کے دعوے کیے گئے لیکن وہان ویرانی نظر آئی، طلبہ اسکول نہیں پہنچے۔
وادی کشمیر کی تازہ صورتحال پر ایک نظر وہیں دوسری جانب سرکاری دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری نہ کے برابر دیکھی جارہی ہے۔
کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس ایس پی پانی نے بھی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے جس کے پیشِ نظر آہستہ آہستہ بندشیں ہٹائی جائیں گی۔
روہت کنسل نے کہا تھا کہ '' وادی میں پیر سے تمام سرکاری دفاتر اور پرائمری اسکول کھول دیے جائیں گے۔ تیس سے چالیس پتھراؤ کے واقعات پیش آئے ہیں، جن مقامات پر امتناعی احکامات نافذ تھے انہیں مقامات پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں''۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ، براڈ بینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کر دیا گیا تھا۔