اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج بائز میں آکاشوانی سرینگر کے زیر اہتمام جی ٹوئنٹی پروگراموں کی میزبانی اور عالمی یوم اساتذہ کے سلسلے میں ایک موسیقی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ پرسار بھارتی اور گورنمنٹ بائیز ڈگری کالج کنھہ بل اننت ناگ کے اشتراک سے ایک کرہ ایک ارض، ایک کنبہ ایک مستقبل کے عنوان کے تحت اس موسیقی کی تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء اور عام لوگوں نے شرکت کی۔
Cultural Programme In Anantnag اننت ناگ میں ایک کنبہ ایک مستقبل کے عنوان کے تحت پروگرام - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر
ضلع اننت ناگ میں سار بھارتی اور گورنمنٹ بائیز ڈگری کالج کے اشتراک سے ایک کرہ ایک ارض، ایک کنبہ ایک مستقبل کے عنوان کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر مہمانان نے کہا کہ یوم اساتذہ پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعہ لوگوں کو جی 20 اجلاس سے ملک کو کتنا فائدہ ہوگا، اس کے بارے میں بتانا ہے۔
Published : Sep 6, 2023, 12:37 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Teachers day Celebration پلوامہ میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقریبات کا انقعاد
تقریب میں نظامت کے فرائض ماہر تعلیم اور شاعر پروفیسر معروفہ قادری نے انجام دیا جب کہ کالج کے پرنسپل پروفیسر مظفر حسین بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس تقریب کی میزبانی کیلئے اس کالج کو منتخب کرنے پر آکاشوانی سرینگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر آکاشوانی کے ڈاکٹر ستیش ومل نے تقریب کا تعارف دیکر جی ٹونٹی کی میزبانی سے ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خاصکر اس ترقی یافتہ دور کا کشمیر گواہ رہا ہے جو ایک خوشحال کشمیر کیلئے خوش آئند ہے۔ ستیش ومل نے مزید کہا کہ ہے کہ آکاشوانی سرینگر نے کہیں مہینوں سے مختلف علاقوں میں مختلف کلچرل پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا ہے