چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج ملک کے دیگر حصوں سے ریل گاڑیوں کے ذریعے لائے جا رہے جموں کشمیر کے درماندہ لوگوں کیلئے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری منصوبہ بندی و اطلاعات، چیف الیکٹورل افسر جموں کشمیر اور ڈویژنل کمشنر جموں بھی موجود تھے
جموں پہنچنے والے افراد کیلئے انتظامات کا جائیزہ اس دوران پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف سکرiٹری نے کہا کہ جموں ریلوے اسٹیشن پر اترنے والے درماندہ لوگوں کی کووڈ 19 وبا کیلئے جاری لازمی پروٹوکول اور انتظامی رہنما خطوط کے تحت طبی جانچ لازمی ہے ۔
جموں ریلوے اسٹیشن پر اترنے والے مسافروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے پلیٹ فارم پر اُن کی ضروری تفصیلات درج کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری اوپریٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران بتایا گیا کہ مسافروں کو ریل گاڑیوں سے اترتے وقت سماجی دوری قواعد پر عمل پیرا رہنا ہو گا اور کووڈ19 وباءکے مزید پھیلاو پر روک لگانے کیلئے جاری تمام رہنما خطوط اور قواعد و ضوابط کی عمل آوری یقینی بنانی ہو گی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جموں، چیف ایگزیکٹو افسر ای آر اے، ایس ڈی ایم ساوتھ جموں، پرنسپل میڈیکل کالج جموں، منیجنگ ڈائریکٹر ایس آر ٹی سی، ریجنل آفیسر جموں، ڈویژنل ٹریفک منیجر ریلوے اور ایس ایس پی جموں، ایس ایس پی ریلوے بھی چیف سکریٹری کے ہمراہ تھے۔