اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے چار اہلکار زخمی - road accdient in anthnag

جمعہ کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کے گلاب باغ علاقہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے چار اہلکار ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے چار اہلکار زخمی
سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے چار اہلکار زخمی

By

Published : Jun 5, 2020, 10:56 PM IST

ای ٹی وی بھارٹ کو ملی تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے قاضی گنڈ کے گلاب باغ علاقہ کے قریب سی آر پی ایف کی گاڑی زیر نمبر JK0CA-2760 ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت اے ایس آئی یشپال سنگھ ، ایچ سی پرمل سنگھ ، سی ٹی۔ 24 Bn CRPF کے سورج سنگھ اور سی ٹی جے جے سنگھ کو علاج کے کے لیے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ ، ڈاکٹر عاصمہ نذیر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سی آر پی ایف کے چاروں افراد کی حالت مستحکم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details