اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوجی اہلکار نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی - مذکورہ فوجی اہلکار

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے اتوار کے روز جموں میں گروتھہ علاقے میں اپنی اہلیہ اور اہلیہ کی بہن کے ساتھ بحث کے دوران انہیں گولیوں کا نشانہ بنادیا جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ نے موقع پر ہی دم توڈ دیا جبکہ ان کی اہلیہ کی بہن شدید زخمی ہوئی۔

فوجی اہلکار نے اہلیہ کو  قتل کرنے  کے بعد خود کو ہلاک کردیا
فوجی اہلکار نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو ہلاک کردیا

By

Published : Sep 13, 2020, 11:13 AM IST

جموں خطے میں سیکٹر ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ منسلک سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے اپنی بیوی اور بیوی کی بہن سے کسی معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور مذکورہ فوجی اہلکار کی موت ہوئی اور ان کی اہلیہ کی بہین زخمی ہوگئی۔

سی آر پی ایف کے جوان کی شناخت سی ٹی / جی ڈی مدن سنگھ چیب کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکرہ اہلکار کی آٹھ سالہ بیٹی بھی موقع پر موجود تھی تاہم وہ محفوظ ہیں۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details