اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Pulwama پلوامہ کے وہاب صاحب کھریو علاقے میں مفت طبی کیمپ - وہاب صأب کھریو علاقے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ضلع پلوامہ میں واقع وہاب صاحب شہر شمالی میں سی آر پی ایف 185 بٹالین کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

پلوامہ کے وہاب صأب کھریو علاقے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
پلوامہ کے وہاب صأب کھریو علاقے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jun 21, 2023, 12:17 PM IST

Updated : Jun 21, 2023, 1:06 PM IST

پلوامہ کے وہاب صاحب کھریو علاقے میں مفت طبی کیمپ

پلوامہ: غریب اور پسماندہ لوگوں کو طبی سہولیات پہنچانے کے غرض سے آج 185 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے ضلع پلوامہ کے وہاب صاحب کھریو علاقے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ طبی کیمپ کا افتتاح 185 بٹالین کے کمانڈنگ آفسر ارون بھارتی نے ایک مقامی عمر رسیدہ بزرگ کے ساتھ مل کر کیا۔ اس موقعے پر سی آر پی ایف کے دیگر افسرآں بھی موجود رہے۔

سی آر پی ایف کی جانب سے منعقدہ مفت طبی کیمپ میں تین سو کے قریب مریضوں کی میڈیکل جانچ کی گئی اور اُن میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں سیول ڈاکٹرز کے علاوہ فوجی ڈاکٹروں کی سہولیت بھی میسر رکھی گٸ تھی تاکہ مریضوں کو بہترین علاج و معالجہ کیا جا سکے۔

185 بٹالین سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفسر نے کہا کہ وہ جہاں ایک طرف سے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ تیار رہتے ہیں، وہیں فلاحی کاموں میں بھی وہ پیش پیش رہتے ہیں تاکہ عام لوگوں کو راحت محسوس ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر مہینے میں کوئی نہ کوئی میڈیکل کیمپ منعقد کرتے رہتے ہیں۔ اسی کڑی کے تحت آج انہوں نے وہاب صأب شار شالی میں انہوں نے ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو فاٸدہ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Programme Under Jan Bhagedari گورنمنٹ مڈل اسکول دتی گلا میں جن بھاگیداری کے تحت پروگرام

مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے یوئے کہا کہ وہ عام لوگوں کے لیے فلاح و بہبود کے کام کرتے رہتے ہیں جس سے عام لوگوں کو کافی راحت محسوس ہوتی ہے۔

Last Updated : Jun 21, 2023, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details