ڈی جی اے پی مہیشوری نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میںگذشتہ سال عسکریت پسندوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی جانکاری دی۔ انہوں نے حفاظتی دستوں کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 215 عکسریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک کیے گئے عسکریت پسندوں میں حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائیکو کا نام بھی شامل ہے۔
اسی کے ساتھ اے پی مہیشوری نے ماؤ نوازوں کے خلاف ملی کامیابی کی بھی تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ' سن 2020 میں سی آر پی ایف نے نکسل سے متاثرہ علاقوں میں 32 ماؤ نوازوں کو ہلاک کیا جبکہ 569 کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ 340 ماؤ نوازوں نے ہماری سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ کوبرا نے 7 ماؤ نواز کو ہلاک کیا اور ایل ڈبلیو ای علاقوں میں 300 کلو گرام سے زائد آئی ای ڈی ضبط کیا۔'
سی آر پی ایف کے ڈی جی نے کہا کہ اہلکار اپنی خصوصی جنگل وارفیئر کمانڈو فورس کوبرا میں خواتین اہلکاروں کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔