ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 141 بٹالین کے سی آر پی ایف انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
سی آرپی ایف انسپکٹر نے خود کو گولی ماری
جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بدھ کے روز نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے افسر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
سی آر پی ایف انسپکٹر نے خود کو گولی ماردی
انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار کی شناخت انسپکٹر ایم دامودر کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے فوری طور پر علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سی آر پی ایف اہلکار کی جانب سے اس طرح کے انتہائی اقدام اٹھانے کے اسباب کے بارے میں پوچھے جانے پر افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔