سری نگر:سی آر پی ایف جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے تعینات ہے۔ڈیوٹی کے دوران وہ کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں سی ار پی ایف سی ار ایف کس بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہوتی ہے جبکہ نامساعد حالات اور کشیدگی کے دوران سی ار پی ایف ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔
سی ار پی ایف جموں و کشمیر کے کونے کونے میں موجود ہے جہاں وہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہی عوام کی صحت کی دیکھ بھال بھی سی ار پی ایف کر رہی ہے جس کے لیے وہ مفت طبی کیمپوں کا اہتمام کر رہی ہے وہی نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے بھی سی ار پی ایف اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وہی امرناتھ یاترا کو محفوظ بنانے کے لیے بڑی تعداد میں سی آر پی ایف اہلکار تعینات ہے جس کا اعتراف ڈی آئی جی آلوک اواستھی نے کیا۔جاری امرناتھ یاترا کو محفوظ بنانے کے لیے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے کیونکہ نیم فوجی دستہ کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو بڑھانے کے لیے جدید ترین آلات سے لیس ہے۔