شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی قصبہ سوپور کے وڈورہ علاقے میں منگل کی صبح سی آر پی ایف کے 92 بٹالین ہیڈ کوارٹرس پر تعینات ایک اہلکار کی دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔