اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free CRPF Medical At Sopore سوپور میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

ضلع بارہمولہ کے سوپور میں 179 سی آر پی کی جانب سے لگاتار مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔طبی کیمپ میں میڈیکل جانچ کے ساتھ ساتھ دوائیں بھی تقسیم کی گئی۔

سوپور میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام
سوپور میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

By

Published : Jul 14, 2023, 12:17 PM IST

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموںو کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں 179 سی آر پی کی جانب سے لگاتار مفت طبی کیمپوں کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔گزشتہ پھچلے تین مہینوں میں تیرہ میڈیکل کیمپوں میں 11 ہزار سے زائد لوگ شرکت کر چکے ہیں۔ اس میڈیکل کمیپ کو 179 سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ آفیسر سنتوش کمار مال،اور ان کی ٹیم نے منعقد کرایا تھا۔آج بھی گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور میں 179 کی جانب سے ایک اور مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس میں 700 سو سے زائد لوگون نے شرکت کی اور جس مین کالج سے وابستہ طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ کالج کے پروفیسروں اور مقامی لوگون نے شرکت کرکے مفت ادویات حاصل کی ہیں۔ 179 سی آر پی بٹالین سوپور کی جانب سے لگاتار مفت طبی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں.دراصل سی آر پی ایف کشمیر کے ساتھ ساتھ سوپور کے دور دراز علاقوں میں لگاتار میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے اور اس سے لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:BJP Mahila Morcha مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر پروگرام منعقد

مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج ہمارے علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ہم نے مفت دوائی بھی لی۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے بہت اچھے ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے ہمارا میڈیکل چیک اپ کیا اور ہم مستقبل میں بھی امید کرتے ہے کہ ہمارے اس غریب علاقے میں اس قسم کے طبی کیمپ مزید کا انعقاد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details